یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر کروز میزائل اور ڈرونز برسا دیئے

صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کے حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سری نے اعلان کیا ہے کہ گروپ نے اسرائیل کے خلاف دوسرا فوجی آپریشن انجام دیا ہے جس میں کروز میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔

ان کے بیان کے مطابق حوثی آئندہ دنوں میں بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک کہ اسرائیل اپنے حملے اور جارحیت کو بند نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ صبح ہی حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی ایک کڑی داغی تھی جو امریکی اور اسرائیلی جنگ کے آغاز کے ایک ماہ بعد ان کا پہلا براہ راست حملہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں