جنوبی لبنان میں اسرائیل کے حملے، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے تحت قائم ہنگامی آپریشنز مرکز کے مطابق یہ حملہ ضلع صور کے قصبے الحانیہ پر کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں چھ افراد شامی شہری ہیں جبکہ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، حملے میں مزید نو افراد زخمی بھی ہوئے۔
قصبے کفر تبنیت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا، فوجی کمانڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ تازہ حملہ اس سے پہلے کے ایک حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دیئر الزحرانی کے قصبے میں ایک فوجی جاں بحق ہوا تھا۔