مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث توانائی بچت ناگزیر، عوام ارتھ آور میں شامل ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث توانائی بچت ناگزیر ہے، عوام ارتھ آور میں شامل ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرہ ارض ہمارا قیمتی وسیلہ ہے، آج کا ارتھ آور ہمیں زمین کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کا موقع دیتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ توانائی کی بچت ہماری فطرت کے محافظ ہونے کی ذمہ داری کے مطابق ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع سے پیدا شدہ اقتصادی دباؤ کے پیشِ نظر یہ زیادہ ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام پر خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، توانائی کی ہر بچت شدہ اکائی پاکستان کے گھروں میں راحت پہنچاتی ہے۔

آخر میں اںہوں نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کی ترغیب دیتا ہوں کہ وہ آج ارتھ آور میں حصہ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں