بنوں میں پولیس گاڑی پر حملہ: اے ایس آئی شہید، دو دہشتگرد مارے گئے

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس گاڑی پر حملہ کیا گیا، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

 آر پی او بنوں سجاد خان بنوں کے مطابق واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا جس میں میں اے ایس آئی دلنواز خان شہید جب کہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی بھی کی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دوسری جانب شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سجاد خان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گردوں کی دو موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں