لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، بنوں میں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جھنگ، بہاولپور، میانوالی سمیت کئی شہروں میں بادل برسے، یزمان، چولستان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل برسے، محکمہ موسمیات نے لاہور میں اکتیس مارچ تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی۔

خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بارش ہوئی، بنوں میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، شہری شیر محمد کے پانچ بچے ملبے تلے دبے، دو بیٹیاں اور بیٹا دم توڑ گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران دو زخمی بیٹوں کو زندہ نکال لیا گیا۔

کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان پیدا ہوگیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں