بلاول کے وزیرخارجہ نہ بننے کا پیپلزپارٹی کو پچھتاوا

بلاول کے وزیرخارجہ نہ بننے  کا پیپلزپارٹی کو پچھتاوا

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ وزیر خارجہ دیکھنا چاہتی تھی مگرصدرآصف زرداری انہیں وزیراعظم ہی بنوانا چاہتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق متعدد پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری کو بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنانے کیلئے اصراربھی کیا ہے جس پر صدر آصف زرداری نے جواب میں کہا کہ اب ہماری تمام توجہ اورجدوجہد بلاول کو وزیر اعظم بنانے پر ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عالمی سطح پر پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں پرپی پی قیادت نے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس وقت وزیر خارجہ بلاول ہوتے تو امریکا، ایران جنگ بندی میں ثالثی کے کردار کا سارا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو ملتا اور اس کا آنے والے الیکشن میں پارٹی کو بہت فائدہ ہوتا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں