سعودی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، امن کیلئے سفارتی اقدامات پر زور
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز کو آمدورفت کیلئے کھلا رکھنے پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں کی لبنان جنگ بندی کو مستحکم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی، اور دوران گفتگو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے سفارتی اقدامات پر زور دیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کیلئے مشترکہ سفارتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں استحکام کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ پر اتفاق کیا۔