اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے، مزید 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے جنوبی قصبے عرب سلیم پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک امدادی کارکن بھی شامل ہے، وزارتِ صحت نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 6 پیرا میڈکس بھی شامل ہیں۔
یہ حملہ اس سے قبل ہونے والی ایک اور اسرائیلی فضائی کارروائی کے بعد کیا گیا، جس میں شہر نبطیہ میں سول ڈیفنس کا مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔
صحت حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں امدادی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔