سہیل آفرید ی کا ہزارہ ڈویژن کیلئے 200 ارب کا ترقیاتی پیکیج
مانسہرہ میں میڈیکل، نرسنگ کالجز اور ٹراما سینٹر کے قیام کا بھی اعلان عمران خان کے حکم کے بغیر کسی کی بات سنوں گا نہ مانوں گا، وزیراعلیٰ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہزارہ ڈویژن کیلئے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج اور مانسہرہ میں میڈیکل، نرسنگ کالجز ٹراما سینٹر کے قیام کا بھی اعلان کردیا ، مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کیلئے 200 ارب روپے کے جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 200 ارب روپے میں سے 50 ارب روپے صرف سیاحتی منصوبوں پر خرچ ہونگے جبکہ مانسہرہ میں میڈیکل کالج ، نرسنگ کالج، ٹراما سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے تناول فیڈر کے قیام اور 15 کلومیٹر اوگی روڈ کی تعمیر جبکہ تناول اور دربند تحصیلوں کو بھی بہت جلد مکمل فعال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو لیبارٹری سمجھ کر تجربات کئے جا رہے ہیں، اس کا نقصان غریب عوام کو ہو رہا ہے ۔ میرا لیڈر عمران خان ہے میں اس کے ہر حکم کی تعمیل کروں گا ،سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم کے بغیر نہ کسی کی بات سنوں گا اور نہ مانوں گا