معرکۂ حق میں پاکستان ناقابلِ تسخیر ریاست بن کر ابھرا:احسن اقبال

 معرکۂ حق میں پاکستان ناقابلِ تسخیر  ریاست بن کر ابھرا:احسن اقبال

نارووال (خبر نگار)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق اور بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بھارتی جارحیت پر پاک فضائیہ نے دشمن کو دھول چٹا دی اور پہلی ہی رات بھارت کے 11 جہاز گرا کر دشمن کو حیران کر دیا ۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس نارووال میں معرکۂ حق بنیان مرصوص کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بھی بھارتی جہاز گرائے جانے کا ذکر کرتے ہیں۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جہاز گرانے کی بازگشت واشنگٹن تک سنائی دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں