ٹرمپ ایران پر برہم،میڈیا میں آنیوالی امن معاہدہ کی تفصیلات جعلی قرار دیدیں

 ٹرمپ ایران پر برہم،میڈیا میں آنیوالی  امن معاہدہ کی تفصیلات جعلی قرار دیدیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میڈیا میں امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے پر ایران پر برہمی کا اظہار کیا اور اسے جعلی قرار دیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران نے جو شرائط میڈیا کو لیک کیں ان کا تحریری طور پر طے پانے والی شرائط سے کوئی تعلق نہیں،اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا وہ بیان اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرمعاہدہ اس سے پہلے کبھی اتنا قریب نہیں تھا،امریکی صدر نے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف معاہدہ کرنے پر فنڈز ریلیز کرنے کی بات درست نہیں، ڈیل ایسی ہوگی جس میں امریکا اور اتحادیوں کے تمام خدشات کو دور کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں