پختونخوامیں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل،الیکشن تاریخ کیلئے مشاورت

پختونخوامیں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل،الیکشن تاریخ کیلئے مشاورت

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس، انتخابات کاانعقادآئینی تقاضا :سکندرسلطان راجہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کیلئے 15دن بعددوبارہ مشاورت کافیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں صوبہ خیبر پختونخوا کے 23اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق گزشتہ روز اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سیکرٹری ، خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری و سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کے افسرا ن نے شرکت کی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام پر اتفاق کیا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک آئینی تقاضا ہے ۔ بلدیاتی حکومتوں کی میعاد ختم ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی میعاد بالترتیب 14مارچ اور 19جون 2026کو ختم ہوچکی ہے ۔ الیکشن کمیشن 23اضلاع میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر چکا اور انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے ۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوانے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لئے چٹھی فوری طور پر صوبائی کابینہ کو بھجوادی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سے کہا مذکورہ سمری کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی مہیا کریں اور فیصلہ کیا کہ 23اضلاع میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے لئے 15دن بعددوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...