عوام کم پٹرول استعمال کریں، لوڈ شیڈنگ پروفاق سے بات کروں گا، مرادعلی شاہ

 عوام کم پٹرول استعمال کریں، لوڈ شیڈنگ  پروفاق سے بات کروں گا، مرادعلی شاہ

سہون شریف (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سہون کے ٹاؤن بھان سعیدآباد میں کہا کہ پریا کمار کیس کو صوبائی وزیرِ داخلہ خود دیکھ رہے ہیں، سندھ حکومت سنجیدگی سے چاہتی ہے کہ یہ کیس حل ہو۔

 انہوں نے یہ بات بھان سعیدآباد میں منور حسین میمن کے انتقال پر ان کے ورثا لقمان میمن، غلام حسین میمن اور نعمان میمن سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ایک سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں جنگ کے باعث بڑھ رہی ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے سبب آبنائے ہرمز بند ہے ، جس کے باعث پٹرول کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ عوام جتنی ضرورت ہو اتنا ہی پٹرول استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، اس معاملے پر وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے ۔ سخت گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ تشویش کا باعث ہے ۔ وہ وفاق سے کہیں گے کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...