یوکرینی صدر نے فوج کے کمانڈر اِن چیف کو عہدے سے برطرف کر دیا

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ملک کے چیف آف آرمی سٹاف اولیکسینڈر سرسکی کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولودیمیر زیلنسکی نے میخائیلو ڈراپاتی کو ملکی فوج کا نیا کمانڈر ان چیف مقرر کر دیا ہے، اولیکسینڈر سرسکی کی برطرفی چند روز قبل وزیر دفاع میخائیلو فیڈوروف کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے خلاف ملک بھر میں عوامی احتجاج بھی ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فیڈوروف کی برطرفی کی وجہ ان کے اور سرسکی کے درمیان اختلافات ہیں، جن کی بعد میں تصدیق ہوگئی، 60 سالہ اولیکسینڈر سرسکی کو یوکرین میں ایک ایسے کمانڈر کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو سوویت طرزِ فکر رکھتے تھے اور فوج میں بنیادی اصلاحات کے حق میں نہیں تھے۔

اس سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں یوکرینی صدر نے سرسکی کی عسکری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے 2022ء میں روس کے مکمل حملے کے ابتدائی دنوں میں دارالحکومت کیف کے کامیاب دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...