ٹرمپ نے لبنان کیلئے براہ راست امریکی پروازیں بحال کرنے کی منظوری دے دی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کیلئے براہ راست امریکی پروازیں بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ پروازیں کئی دہائیوں سے معطل تھیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ لبنان کے صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ تمام امریکی ایئر لائنز کو لبنان کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دی جائے تاکہ امریکی شہری آسانی سے اس خوبصورت ملک کا سفر کر سکیں۔
لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام لبنان اور امریکا کے درمیان سفری سہولیات اور روابط کو بہتر بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا اور اس سے لبنانی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments