بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کو مؤثر بنانے کیلئے 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا جبکہ ایک جہاز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہر آپریشنل کامیابی ان امریکی اہلکاروں کی مرہونِ منت ہے جو اپنے فرائض پر پوری توجہ کے ساتھ عمل پیرا ہیں، جن میں ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی بھی شامل ہے۔
سینٹرل کمانڈ کی جانب سے بیان کے مطابق امریکا نے جون میں بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں اسے دوبارہ نافذ کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments