انمول پنکی کا دوران تفتیش منشیات کا نیٹ ورک چلانے کا اعتراف
کراچی: (دنیا نیوز) انمول پنکی نے دوران تفتیش منشیات کا نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کرلیا۔
کراچی پولیس نے ضمنی چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دیا، ملزمہ انمول پنکی کے خلاف 2018 میں درج منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
چالان میں کہا گیا کیس میں ملزمہ کا بھائی ناصر بری ہو چکا ہے، ملزمہ 2018ء سے مفرور تھی، ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ منشیات کے نیٹ ورک کی سرغنہ ہے، چالان میں دو ملزمان میسر علی اور عین اللہ کو مفرور قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments