فارم 47 کی پیداوار جماعت کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار جماعت کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں، آئندہ بھی مسترد کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے سہارے اقتدار پر قابض جماعت کشمیری عوام کے حقوق کی علمبردار بننے کی کوشش کر رہی ہے، جو جماعت اپنے صوبے کے عوام کو حقِ رائے دہی سے محروم رکھے اسے کشمیری عوام کے حقوق پر سیاست کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی طرح ہمارے کشمیری بھائی بھی فارم 47 کی پیداوار جماعت کو مسترد کردیں گے، مت بھولیں کہ آج بھی پنجاب کے لاکھوں شہری بہتر علاج اور طبی سہولیات کیلئے سندھ کا رخ کرتے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے، پیپلزپارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور حقیقی عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام ہر انتخاب میں جعلی مینڈیٹ کی سیاست کو مسترد کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...