پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 روزہ پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم
ٹاروبا: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا 4 روزہ پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم ہو گیا۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 اور دوسری اننگز میں 219 رنز بنائے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 5، عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
پہلا روز
پریکٹس میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا، پاکستان نے پہلے دن 60.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، شان مسعود نے 70 رنز کی اننگز کھیلی، اذان اویس 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بابر اعظم 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسرا روز
کھیل کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 137 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنائے، بابر اعظم اور اذان اویس 100، 100 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے، عبداللہ فضل 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے، امام الحق نے 10، سلمان علی آغا 46، شان مسعود 70 اور عامر جمال 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد رضوان 42 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
تیسرا روز
چار روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 3، عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 جبکہ محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments