کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا
کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے اس حملے پر شدید احتجاج کیا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک روز قبل آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کویتی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملہ ریاست کویت کی خود مختاری، اس کی سرزمین اور مفادات کی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی، بین الاقوامی بحری آمدورفت کے امن اور آزادی کیلئے خطرہ، اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
بیان کے مطابق حملے میں ٹینکر کے عملے کے کئی ارکان بھی زخمی ہوئے، کویت نے واضح کیا ہے کہ وہ ضروری اقدامات کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس جارحیت اور کویت کے خلاف جاری حملوں کی مکمل ذمہ داری ایران پر عائد کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments