وزارت خارجہ ایرانی عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی: مسعود پزشکیان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت تمام اہم فیصلے ان کی رہنمائی اور مسلسل مشاورت سے کر رہی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ نجی اجلاسوں میں نہ جنگ اور نہ ہی کشیدگی کی کیفیت برقرار رکھنے کے بجائے مسائل کے حل پر زور دیا جاتا ہے، اسی تناظر میں حکومت نے مذاکرات کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ ایرانی عوام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور تمام سفارتی اقدامات قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے مذاکرات سے متعلق غیر ماہرانہ تبصروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانات ایران کی کامیابیوں کو کم تر ظاہر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مخالف فریق نے بعض وعدوں کی خلاف ورزی کی، تاہم ایران نے توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...