پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے۔

ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے اور مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پٹرول پمپ مالکان کو ہڑتال میں بھرپور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن نے اتحاد برقرار رکھنے اور پرامن احتجاج کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کے جائز مطالبات پر مثبت اور قابلِ قبول فیصلہ کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...