متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے برادر ممالک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بحرین، کویت اور اردن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات تینوں ممالک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے کے امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات اپنے برادر ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments