بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ باب المندب میں بحری جہازوں کے تحفظ اور بین الاقوامی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی بندش سے متعلق دعوے گمراہ کن ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

ادھر سعودی وزارتِ خارجہ نے یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے مملکت کی بحری ناکہ بندی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمنی عوام اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انصار اللہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعا ایئرپورٹ پر حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب قطر نے بھی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے تشویش ناک قرار دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...