اربیل ایئرپورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

بغداد: (دنیا نیوز) عراق کے اربیل ایئر پورٹ نے شہر اور اس کی فضائی حدود پر حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق اربیل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حملوں کی حالیہ لہر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حالات معمول پر آتے ہی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شمالی عراق میں واقع ایک فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...