ملک میں حالیہ طوفانی بارشوں سے دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر طغیانی

کندیاں: (دنیا نیوز) ملک میں حالیہ طوفانی بارشوں سے دریائے سندھ میں طغیانی آگئی۔

دریائے سندھ میں چشمہ بیراج و جناح بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، چشمہ و جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار کیوسک ہو گئی۔

ارسا ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 65 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 647 فٹ ہو گیا، چشمہ بیراج کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...