چین نے جاپانی کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے متعلقہ بین الاقوامی سمندری حدود میں کی جانے والی چینی سرگرمیوں پر جاپان کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں اور مشترکہ بحری گشت کے حوالے سے متعلقہ چینی ادارے پہلے ہی اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں۔
چین کی جانب سے متعلقہ بین الاقوامی سمندری حدود میں کی جانے والی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی روایات کے عین مطابق ہیں۔
چینی ترجمان نے کہا کہ جاپان دیگر ممالک کی جائز اور قانونی سرگرمیوں کو بدنام کرنے اور انہیں سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بیرونی خطرات کا تاثر پیدا کر کے اپنی تیز رفتار ازسرِ نو عسکریت پسندی اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے کے لئے جواز تلاش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو جاپان کے اس خطرناک رجحان پر گہری نظر رکھنی چاہئے اور مشترکہ طور پر اس کی مزاحمت کرنی چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments