آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے تحت یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے یوکرین کے لئے ایک نئے قرضہ امدادی پروگرام کے تحت 690 ملین ڈالر کی قسط کی منظوری دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ماہرین نے یوکرین کے 8.1 بلین ڈالر کے چار سالہ قرضہ پروگرام کا پہلا جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے یوکرین کے 48 ماہ کا پہلا جائزہ مکمل کیا، جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کا انتظام تقریباً 690 ملین امریکی ڈالر کی یوکرین کو فوری فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت یوکرین کی کارکردگی بڑے پیمانے پر تسلی بخش رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments