گلوبل بانڈ :عالمی بینکوں کے کنسورشیم کا اعلان، 3سال کیلئے تقرر

گلوبل بانڈ :عالمی بینکوں کے کنسورشیم کا اعلان، 3سال کیلئے تقرر

وزیرِ خزانہ نے عالمی بینکوں کے حکام سے ورچوئل ملاقات میں کنسورشیم کو حتمی شکل دی

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ)حکومت نے پاکستا ن کے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ اور انٹرنیشنل سکوک پروگرامز کے لیے عالمی بینکوں پر مشتمل کنسورشیم کا اعلان کر دیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن سے عالمی بینکوں کے اعلیٰ حکام سے ورچوئل ملاقات کے دوران کنسورشیم کو حتمی شکل دی۔وزارتِ خزانہ کے مطابق یوروبانڈ کنسورشیم میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، ایمریٹس این بی ڈی کیپٹل اور ایم یو ایف جی شامل ہیں، جبکہ انٹرنیشنل سکوک کنسورشیم میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ، دبئی اسلامک بینک، سٹی بینک، ایمریٹس این بی ڈی کیپٹل اور مشرق بینک کو شامل کیا گیا ہے ۔ روپے مالیت پر مبنی ڈالر سیٹلڈ بانڈز کے لیے سٹینڈرڈ چارٹرڈ، سٹی بینک اور ڈوئچے بینک منتخب کیے گئے ہیں۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی بینکوں کے یہ کنسورشیم آئندہ تین سال کے لیے مقرر کیے گئے ہیں اور حکومت ضرورت کے مطابق یوروبانڈز، سکوک اور دیگر عالمی بانڈز جاری کرے گی۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت کا ہدف عالمی سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانا، قرض کی لاگت کم کرنا اور عالمی سرمایہ منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی مزید مضبوط بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...