نیپال میں سیلاب سے 289 ہلاکتیں، 558 افراد لاپتہ، رابطہ سڑکیں، پل تباہ

نیپال میں سیلاب سے 289 ہلاکتیں، 558 افراد لاپتہ، رابطہ سڑکیں، پل تباہ

متاثرہ علاقوں میں زمینی،فضائی کارروائیوں کیلئے 2 ہزار فوجی اہلکار تعینات، 350 سے زیادہ افراد ریسکیو ،50 غیر ملکی شامل قدرتی آفات پر پاکستان کا اظہارِ افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش، مشکل میں چین، نیپال کے ساتھ کھڑے ہیں،اسحاق ڈار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال کی پولیس نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین اپڈیٹ میں بتایا ہے کہ بدھ کے روز آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 289 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ملک کے کئی حصوں میں صورتحال بدستور تشویشناک اور سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ نیپالی فوج کا کہنا ہے کہ 350 سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا جن میں 50 غیر ملکی شامل ہیں۔متعدد علاقوں کو ملانے والی سڑکیں اور پل مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق تبت کی گیرونگ کاؤنٹی میں لاپتہ افراد کی تعداد 558 ہو گئی جن میں 260 غیر ملکی شہری شامل ہیں، تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔ نیپال نے زمینی اور فضائی تلاش اور امدادی کارروائیوں کیلئے 2,000 فوجی اہلکار تعینات کر دئیے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں چینی اور نیپالی عوام کے ساتھ کھڑا اور ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...