مصطفی کمال نے پمز دورے سے پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا:بیرسٹر عقیل

مصطفی کمال نے پمز دورے  سے پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم  کو بھجوا دیا تھا:بیرسٹر عقیل

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے وزیر صحت مصطفی کمال نے پمز دورے سے پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا۔

پروگرام ‘ٹونائٹ ود ثمر عباس ’ میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ ابتدائی رپورٹ آج آنے کی توقع ہے ، سانحہ پمز حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے ، اس لیے تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے ۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر سیکرٹری صحت کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے تو پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کو کیوں نہیں ہٹایا گیا، یہ معلوم نہیں۔بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پمز کے ای ڈی اتنے طاقتور نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...