دہشت گرد وں کے سہولت کار سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے :خواجہ آصف
اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کے پی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گرد وں کی سہولت کاری میں ملوث اب سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ،خواجہ آصف نے کہا ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگے کیوں نہیں آتے ؟ آپ بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بالکل واضح پیغام دے دیا ہے ، اب ایسا نہیں چلے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments