القاد ر ٹرسٹ کیس:عمران ، بشریٰ کی اپیلوں پر 5اکتوبر کو سماعت
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت کریگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی 5 اکتوبر کو سماعت کرے گی ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ عدالت نے دونوں فریقوں کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں،خیال رہے اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے جنوری 2025 میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوبھی سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔عمران خان اور بشری ٰبی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈز یا القادر ٹرسٹ کیس اس 450 کنال سے زیادہ زمین کے عطیے سے متعلق ہے جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے القادر یونیورسٹی کے لیے دی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments