تیل قیمتیں بڑھنے کے باوجود مہنگائی قابو میں، گورنر سٹیٹ بینک
ملکی زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر ہوگئے ، اصلاحات جاری رہیں گی، جمیل احمد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود مہنگائی قابو میں ہے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 21.5ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ گورنر سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کی اور پاکستان میں معاشی استحکام پر بیرونی سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے محتاط پالیسیوں اور اصلاحات سے معاشی استحکام حاصل کیا، معاشی استحکام کے تحفظ اور پائیدار نمو کیلئے اصلاحات جاری رہیں گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوگیا، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments