مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے صدر الفتاح السیسی نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا عزم کیا ہے اور صدارتی فیصلے کی توثیق کے لئے مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں مصری ملٹری اکیڈمی میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کو نقصان پہنچتے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مصر سے مدد طلب کی گئی تو اس کی کارروائیوں کی نوعیت مکمل طور پر دفاعی ہوگی اور ان کا مقصد کسی فریق کے خلاف جنگ کرنا یا حملہ کرنا نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...