پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، ویٹی کن پہنچ گئے
ویٹی کن: (دنیا نیوز) پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے چار روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر ویٹی کن واپس پہنچ گئے۔
71 سالہ پوپ کے دائیں پھیپھڑے کا نچلا حصہ آپریشن کے ذریعے نکالا گیا تھا جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کامیاب رہی اور کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی، پوپ لیو آج سینٹ پیٹرز سکوائر میں زائرین کی ہفتہ وار دعائیہ تقریب کی قیادت کریں گے۔
ان کے سرجن کا کہنا ہے کہ وہ 10 روز میں مکمل صحت یاب ہو سکتے ہیں اور نومبر میں یوراگوئے، ارجنٹینا اور پیرو کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنے کی فی الحال کوئی طبی وجہ نہیں۔
تاہم رسولی کے حجم اور کینسر کے پھیلاؤ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments