یمنی فوج کے 24 گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417 حملے، 800 جنگجو ہلاک اور زخمی

بیروت: (دنیا نیوز) یمنی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے خلاف 1،417 حملے کئے گئے جن میں 800 جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان ماجد عبداللہ النزیلی نے بتایا کارروائیوں میں 190 سے زائد بکتر بند گاڑیوں اور دیگر فوجی سازوسامان کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا، حملوں میں حوثی ملیشیا کے مورچوں اور فائرنگ کی پوزیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ان کارروائیوں میں جنگی طیاروں، ڈرونز، فیلڈ آرٹلری اور متعدد راکٹ لانچنگ سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...