وفاق ، ریاست کو صوبے بنانے کی ضرورت پڑ گئی :نجم سیٹھی

 وفاق ، ریاست کو صوبے بنانے کی ضرورت پڑ گئی :نجم سیٹھی

فیصلہ ہوگیا اب ہمیں فیڈرل سسٹم کو اورڈیپ کرنا ہے :سینئر تجزیہ کار سیاسی جماعتیں مشکلات میں ہیں :پروگرام’’ آج کی بات سیٹھی کیساتھ ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اس بار اگر ریفرنڈٖم کروانا ہے اس کا مقصد کیا ہوگا،کہا یہ جارہا ہے نئے صوبے بننے ہیں ، چار صوبوں سے نظام نہیں چل رہا،لوکل لیول پر ڈویلپمنٹ ہورہی نہ پولیٹیکل ری آرگنائزیشن ، وہی موروثی لیڈر شپ،یہ صوبے لے کر بیٹھی ہوئی ہے اور اس کو تبدیل کرنا ہے ۔دنیا نیوز کے ’’پروگرام آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ صوبوں کی اب وفاق سے ٹکر ہونے لگ گئی ،کچھ ایسے ایشو ہیں جہاں وفاق اورصوبے ایک پیچ پر نہیں ،وفاقی حکومت اور ریاست کو کچھ ضرورت پڑ گئی ہے صوبے بنائے جائیں اور موجودصوبوں کی پاور کو کمزور کیا جائے تاکہ کوئی صوبہ وفاقی حکومت کیلئے مسئلہ نہ بن سکے ،صوبے زیادہ ہوں گے تو ان سے ڈیل ہوسکتی ہے ،ریاست کے اداروں میں یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ اب ہمیں فیڈرل سسٹم کو اورڈیپ کرنا ہے۔

جس کے بنیادی طور پر دو پلر ہوں گے ،ایک پلر لوکل گورنمنٹ ہوگا ،یہ ہے بیک گرائونڈ،اس بیک گرائونڈ کے اندر اب باتیں ہورہی ہیں کہ ہم نے 28ویں ترمیم لانی ہے ، جس میں ہم نے نئے صوبوں کی بات کرنی ہے ۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اگلا الیکشن جب بھی ہوگا وہ نئے سسٹم کے مطابق ہوگا،اس کا مطلب ہے اگلے الیکشن 2029 میں ہیں تو اس سے پہلے سسٹم تیار کرلینا ہے ،اس کا مطلب ہے کہ ابھی دو اڑھائی سال باقی ہیں جس کے اندرپورا نیا سسٹم بنانا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب 28ویں ترمیم کی باتیں شروع ہوگئی ہیں،اس کی تفصیل معلوم نہیں البتہ اس کے اندر تین چار چیزیں ہوں گی وہ یہ کہ ہم نے نئے صوبے بنانے ہیں،پہلے 32،پھر19 اب بات آگئی 12صوبے بنانے ہیں ،اس معاملے پر پیپلزپارٹی خلاف ہے ، ن لیگ بھی نہیں چاہتی کہ نئے صوبے بنیں ،مگراسٹیبلشمنٹ سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ،پنجاب میں پنجابی نیشنل ازم نہیں ، سندھ میں سندھ نیشنل ازم ہے ، وہ مزاحمت کرے گی،اسی طرح بلوچستان اور کے پی میں بھی نیشنل ازم ہے ، اس معاملے پر سیاسی جماعتیں مشکلات میں ہیں ، دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ نے زور دیا ہوا ہے کہ نئے صوبے بنانے ہی ہیں،اور بنا کر رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...