ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ، دوبارہ جنگ کا امکان کم قرار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور اگر یہ پیشرفت جاری رہی تو دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ جنگ شروع ہونے کا امکان بہت کم رہ جائے گا۔

امریکی خبر رساں ادارے ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مضبوط معاہدہ طے پانے کی صورت میں دوبارہ فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ ایرانی پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے نتیجے میں ملک کی تعمیرِ نو میں 10 سال لگ سکتے ہیں، پلوں کی تعمیر مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے، امریکا ایران کو مکمل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...