شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر اعتماد میں لیا اور صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے حالیہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے جاری حکومتی اصلاحات، بالخصوص معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی امور اور معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments