پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی کرادی: وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی کرانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرائے 5 فیصد کم ہوگئے۔

بلال اکبر خان نے متعلقہ افسران کو مسلسل فیلڈ میں رہنے اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرائے واپس اپنی سطح پر لانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، ماضی میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد کرائے بھی مزید کم کرائے جائیں گے، عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے، دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...