انڈیا کے خلاف سکور کرنا بہت اچھا لگتا ہے، حمزہ ظہور کا پہلا انٹرویو وائرل

لاہور: (دنیا نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو دھول چٹانے کے بعد پاکستانی کرکٹ حمزہ ظہور کا پہلا انٹرویو سامنے آگیا۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر حمزہ ظہور نے کہا ہے کہ حسنین ڈار کے ساتھ پارٹنرشپ کے دوران ہمارا پلان تھا کہ آخر تک کھیلیں گے، میں نے بھی یہی سوچا ہوا تھا کہ جب بھی موقع ملے گا ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کروں گا۔

حمزہ ظہور نے کہا کہ انڈیا کے خلاف سکور کرنا بہت اچھا لگتا ہے، ٹیم سٹاف کی جانب سے بھرپور سپورٹ مل رہی تھی، ان کا یہی کہنا تھا کہ میدان میں جاؤ اور اپنی گیم کھیلو۔

انہوں نے بتایا کہ میں غلطی سے دوسرا پیپر لے گیا تھا، وہ پہلے میچ والا پیپر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...