ضمنی انتخاب: پی پی 203 چیچہ وطنی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کامیاب

چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار اسد حنیف جٹ 41 ہزار 245 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ تحریک احساس پاکستان کے امیدوار محمد اویس گجر 23 ہزار 167 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسد حنیف جٹ نے اپنے مدمقابل امیدوار کو 18 ہزار 78 ووٹوں کی برتری سے شکست دی۔

ضمنی انتخاب میں حلقے کے 2 لاکھ 58 ہزار 122 رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر 185 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پی پی 203 کی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...