امریکی ووٹرز فیصلہ سنا چکے، اب باری وائٹ ہاؤس کی، اپنی راہ کا انتخاب کرے: ایران

ایران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب باری وائٹ ہاؤس کی ہے کہ وہ اپنی راہ کا انتخاب کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں عباس عراقچی نے کہا ایران کی جانب سے پیش کی گئی دو روزہ تجویز اب بھی برقرار ہے، اگر امریکا ایران کی شرائط پوری کرے جن میں تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سمیت دیگر شرائط شامل ہیں، تو اس کے مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے جنگ کا راستہ اختیار کیا تو پھر ایران کے الرٹ اور جنگی تجربہ رکھنے والے جنگجو بھرپور جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ مجوزہ ایرانی منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں امریکا معاہدے پر عمل درآمد کے لئے عملی اقدامات کرے گا جبکہ اگلے روز آبنائے ہرمز بحری ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی اور جہازوں کی آمدو رفت معمول پر آ جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...