امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے سابق ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی مرکز امریکی حکومت اسرائیلی لابی کے بجائے عوام کی آواز سنے جو ایران جنگ نہیں چاہتے۔

ایران جنگ کے معاملے پر مستعفی ہونے والے امریکی انسداد دہشت گردی مرکز کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام ایران جنگ نہیں چاہتے، ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہ کی جائے۔

جو کینٹ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور اس کی حمایت کرنے والی لابیوں کے دعوؤں نے امریکا کو ایران جنگ میں دھکیلا، امریکی انٹیلی جنس کی تحقیقات میں ان دعووں کی تصدیق بھی نہیں ہوئی۔

امریکی عوام نے وسط مدتی انتخابات میں حکومت کو جنگ ختم کرنے کا پیغام دے دیا ہے، جو کینٹ نے مارچ 2026 میں ایران جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...