اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی صدر کی جانب سے حکومت بنانے کی ایڈوائس ملنے کے بعد گادی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے اور ملک مزید سیاسی تعطل یا بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

حکومت سازی کے عمل میں تاخیر اسرائیل کے مفاد میں نہیں، انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر میری قیادت میں حکومت سازی پر اتفاق ہو جائے تو بنیامین نیتن یاہو بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا ذاتی یا سیاسی مفادات کی خاطر قومی اتحاد کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو تاریخ مثبت انداز میں یاد نہیں رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...