DGISPR کا دورہ سندھ طلبہ اساتذہ کیساتھ خصوصی تعاملی نشست

 DGISPR کا دورہ سندھ طلبہ اساتذہ کیساتھ خصوصی تعاملی نشست

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سندھ کا دورہ کیا اور مختلف جامعات کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی تعاملی نشست کا انعقاد کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نشست میں جامعہ سندھ، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور شہید اﷲ بخش سومرو یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکا کے سوالات کے تفصیلی جوابات د ئیے ۔ نشست کے دوران قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پراپیگنڈے سے آگاہی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا نے قومی اتحاد کے فروغ، ملکی استحکام اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔طلبہ نے کہا کہ اس نشست سے انہیں سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے ، قومی شعور اور قومی دفاع میں پاک فوج کے کردار کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نوجوان نسل پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور دشمن کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...