پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی، ایم 4 پر فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ ایم 4 بھاری ٹریفک کیلئے عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہے، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...