مسٹر پتلو کو ضمانت مل گئی مگر رہائی نہ ہو سکی

ڈسکہ: (دنیا نیوز) معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ضمانت مل گئی، تاہم رہائی نہ ہو سکی۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق ہونے والے ریحان کے ورثا نے مسٹر پتلو کو معاف کر دیا۔

معاف کرنے والوں میں ریحان کی والدہ، دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں جنہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ مسٹر پتلو اور اس کا بھائی بے قصور ہیں۔

ورثا کے بیانات کی روشنی میں علاقہ مجسٹریٹ کاشان محمد علی نے مسٹر پتلو کی ضمانت منظور کر لی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...