ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دوحہ: (دنیا نیوز) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوحہ میں کھیلے جارہے اس اہم میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حیدر علی اور محمد حسنین کی جگہ علی رضا اور شاہزیب خان کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔

شاہزیب خان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور تینوں گروپ میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو بدترین شکست سے دوچار کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...